گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد  عوام کوفائدہ ہوگا، ناہید خان 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری اور ان کی قریبی ساتھی ناہید خان نے پاکستان کے فٹف نکات پر عمل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام خوش ہیںاس حوالے سے تمام سویلین اور ملٹری  اداروں نے جو اہم کر دار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے عوام اور اداروںنے آئین اور قانون کی پاسداری کی ۔گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل جاری ہے اقدام سے ملکی زر مبادلہ بڑھے گا ۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں لئے گئے قرضوں نے عوام کا جینا محال کر دیا جس کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد عوام کا فائدہ ہوگا ملکی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن