اوپن یونیورسٹی کا  ایم اے/ایم ایس سی کے دا خلے 30جون تک جاری رکھنے کا اعلان 


اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 میں پیش کئے گئے ایم اے/ایم ایس سی اور ایم ایڈ(او ڈی ایل)پروگراموں کے داخلوں کو 30جون تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے داخلوں کو جاری رکھنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیا الحسنین نے کہا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کے جامعات کو ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز آخری بار پیش کرنے کے لئے 30جون 2022 تک کاٹائم فریم دیا تھا جس کی بنیاد پر یونیورسٹی نے مقررہ معیاد تک اِن پروگراموں کے داخلوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام خواہشمند گریجویٹ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2022 میں پیش کئے گئے بی ایس/بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کی آن لائن ورکشاپس27جون سے شروع ہوں گی۔ورکشاپس میں شمولیت کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آگاہی ایل ایم ایس پورٹل پر لاگ اِن ہونا ہوگا۔ جس کے لئے اِن پروگراموں میں داخل طلبا و طالبات کو یوزر نام اور پاسورڈ بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...