اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی کے ارکان کی طرف سے نبی کریم ؐ کی گستاخی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ حمزہ علی قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں اپنے آقا علیہ السلام کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت سے تمام تجارتی سفارتی تعلقات ختم کر کے انکی تمام مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ مل کر عالمی عدالت انصاف سے گستاخانِ رسول کو سزا دلوائی جائے۔
سفارتی تعلقات ختم ،بھاتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، علامہ قادری
Jun 19, 2022