اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آئی نائن کو اے ایس آئی طارق عزیز نے رپورٹ دی کہ اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص ای ٹی او آفس کے باہر جعلی اشٹام فروخت کر رہا ہے۔
اطلاع پر ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا تو ایک شخص جس کے پاس کافی تعداد میں اشٹام تھے کو قابو کرلیا جس کا نام خالد شاہ معلوم ہوا ہے۔