کراچی(سٹی نیوز)ملاجام گوٹھ کے رہائشی محمدبوٹاعرف ارشدگجرکی بہیمانہ موت پرمکین امتیازکھوڑوکے خلاف ایف آئی درج کرانے پہنچ گئے،تھانے کے باہر نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج ،پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے پہلے انکار پھر اقرار،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ منگھو پیر پولیس پچھلے چار گھنٹوں سے ہمیں ذلیل وخوار کر رہی ہے،ہماری ایف آئی ار نہیں کاٹی جاری ہے ایس ایچ او منگھو پیر کہتا ہے آپ ایف آئی آر نہ کٹوائیں، آپکے لئے مشکل ہو جائے گی، تاہم کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھوسے رابطہ کرکے تمام تفصیلات سے آگاہ کیاگیا،جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لے لیا۔مرحوم ارشدگجر کی بیوہ کا کہناہے کہ امتیازکھوڑوپچھلے چند دنوں سے میرے شوہر کو باربارمارنے کی دھمکیاں دے رہاتھا، جبکہ اس کے اسلحہ بردارکارندے پچھلی شب ہمارے گھر آئے اورانہوں نے میرے شوہر ارشدگجر کودھمکیاں دیںاور بہت زیادہ ذہنی ٹارچر کیا،جس سے میرا شوہر بہت زیادہ خوفزدہ ہوگیااور جان دے دی۔مظاہرین کا کہناتھاکہ امتیازکھوڑوعلاقے میں خوف کی علامت بن چکاہے مکینوں کو ڈرانادھمکانااور ہراساں کرنااس کامعمول ہے، پولیس حکام فوری طورپر اسے گرفتارکرکے محمدبوٹاعرف ارشدگجر کے خون کا انصاف دلائے اور علاقہ مکینوں کو خوف کی فضاسے باہر نکالے۔
منگھو پیر تھانے کے باہر علاقہ مکینوں کا نعش رکھ کر احتجاج
Jun 19, 2022