کراچی (نیوز رپورٹر) عزت وحرمت مصطفیٰ ﷺپر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہندوستان کے مظالم پردنیاتعصب کی پٹی کھولے۔ہندوستان میں اسلام کا نام لیناجرم بنادیاگیاہے،مسلمانوں پر ظلم وتشدد اور نسل کشی کی کوشش بھارت کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھانے کے لئے کافی ہے۔ یہ باتیں جماعت غوثیہ اہلسنّت پاکستان کے امیر مفتی محمدفیض احمدقادری،علامہ انوارالحسن قادری ودیگرنے دارالعلوم غوثیہ طفیلیہ گلفشاں سوسائٹی عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی کراچی میں عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ رسول کریم ﷺ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے بلند کردیاہے کسی کتے کے بھونکنے سے اس میں کوئی کمی نہیں آسکتی، شاتمان رسول ہر دورمیں گستاخی کی ناپاک جسارت کرتے آئے ہیںاورہمیشہ سے ہی عاشقان رسول کا یہ وطیرہ رہاہے کہ گستاخوں کو واصل جہنم کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر انبیاء کرام کی گستاخی کے خلاف قانون سازی کی جائے اور کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو موت کی سزاکا موجب قراردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا،غازی علم الدین شہید سے لے کر غازی ممتازحسین قادری تک غازیان ملت نے جذبہ عشق رسول کی لازوال مثالیں پیش کی ہیںاور آئندہ بھی عاشقان رسول اپنے آقاﷺ کے نام پر سرکٹاتے رہیں گے۔