کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب محنت کشوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانہ قابل نفرت عمل ہے امن و ترقی کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور دہشت گرد اور انکے سرپرست جلد قانون کی گرفت میں ہونگے وزیراعلیٰ نے جاں بحق محنت کشوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچے احمد ضیاء کے جاںبحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات کی روشنی میںذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے بچے کے جاںبحق ہونے پر خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی درخواست کی۔
دہشتگرد امن و ترقی کے دشمن ہیں ، جلد قانون کی گرفت میں ہونگے : وزیراعلٰی بلوچستان
Jun 19, 2022