جھڈو میں قلت آب سے مکین پریشان


جھڈو (نامہ نگار) محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے سبب شہر بھر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور شہر کے وسطی علاقوں میں بھٹی محلہ، کہری محلہ، قائم خانی محلہ، میر غلام حسین کالونی, عاشق کالونی, عابد کالونی‘  ہاشم کالونی‘ کچھی کالونی سمیت دور دراز کے دیگر علاقوں میں کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہے جس کے سبب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔  واٹر سپلائی کے چھ تالابوں میں شہر کی ضرورت کیلیے ایک ماہ کا پانی ذخیرہ ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود پچھلے چھ ماہ سے شہر میں پینے کے پانی کی مستقل قلت پیدا ہوگئی ہے اور شدید عوامی احتجاج اور مطالبات کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہا ہے جس کے سبب شہریوں میں شدید اشتعال پیدا ہو رہا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں پانی کی قلت کا ذمہ دار محکمہ پبلک ہیلتھ ہے جبکہ متعلقہ اعلی حکام محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں, شہر میں پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا شہریوں کو پانی مہنگے داموں فروخت کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن