مزدوری نہ  بڑھنے پر ہڑتال  کرینگے‘ مستری عبد  الرحمن


ماتلی(نامہ نگار)         تعلقہ ہیڈ کواٹر ماتلی کے مہنگائی بیروزگاری اور کم اجرت کے ستائے محنت کش مزدور اور مستری سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مستری عبدالرحمٰن کمہار امید علی خاصخیلی اورجمن نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ مہنگائی سے ہم جیسے یومیہ مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا چلانے والے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مزدور کو 600 روپے اور مستری کو 1500 روپے یومیہ ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کام نہیں ملتا تو ہم اس سے بھی محروم رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی یومیہ مزدوری کم از کم ایک ہزار روپے اور مستری 2 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ان مزدور رہنمائوں نے کہا کہ ہم بڑے مستریوں سمیت ٹھیکیداری کرنے والوں کے پاس جا کر مزدوری نہ بڑھنے تک ہڑتال کرنے کی اپیل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن