کندھکوٹ( نامہ نگار )کندھکوٹ میں لائبریری کی دیکھ بحال کرنے والے ملازمین اور پڑھنے والے نوجوانون کو دھمکیاں ملنے والے عمل کیخلاف میونسپل کے ملازمین عبدالستار گولو، امداد ملک، ثناء اللہ میرانی احتجاجن لائبریری کو تالے لگا کر باہر بیٹھ گئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کو اور نوجوانوں کو روزانہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہم کو جب تک تحفظ نہیں دیا جائیگا تب تک لائبریری بند رہے گی۔ دوسری جانب پریس کلب کے سامنے نوجوان طلبہ رسول بخش، عباس، مہران علی، ریاض احمد، ماجد حسین، غلام رسول، گل حسن ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فیاض چولیانی نامی شخص روزانہ ہم کو اور انتظامیہ کو دھمکیاں دے جاتا ہے وہ لائبریری بند کرنا اور جلانے کا کہتا ہے ضلع انتظامیہ کو اپیل ہے کہ ہم کو اور لائبریری انتظامیہ کو تحفظ دیا جائے۔