سکھر/روہڑی(نامہ نگاران) ریلوے حکام نے سوشل میڈیا پر پاکستان ریلوے میں دس ہزار خالی آسامیوں کا اشتہار کو جعلی قرار دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں واضح کیا ہے کہ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے میں وسیع پیمانے پر آسامیوں کے لیے فی الحال کوئی بھی اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے مختلف جعل ساز گروہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف طریقوں سے لوٹا جارہا ہے اور مختلف سوشل میڈیاگروپ اور فیس بک پر مختلف محکموں میں روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے اشتہارات شائع کرکے بیشتربے روزگار نوجوانوں سے مختلف طریقوں سے رقم بٹوری جاتی ہے۔
جعلی اشتہارات کے ذریعے بے روزگاروں کو چونا لگانے کی کوشش
Jun 19, 2022