خان گڑھ ( خبر نگار) دینی مدارس دینی علوم کے سرچشمے ہیں دینی مدارس کی آزادی ،خودمختاری اور خودداری پرآنچ نہیں آنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا قاری محمد حنیف جالند ھری نے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دینی مدارس حریت و فکر کے جذبہ کے تحت قرآن و سنت کے علوم کی تعلیم اور اشاعت کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے اور کہا کہ دینی مدارس امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ اور اساس ہیں اور کہا کہ دینی مدارس میں کسی طرح کی مداخلت ناقابل برداشت ہوگی دریں اثناء قاری محمد حنیف جالندھری نے جامعہ مظاہرالعلوم کوٹ ادو میں جامعہ کے مہتمم مولانا محمد اشفاق قاسمی ، مولانا عبیدالرحمن قاسمی اور قاری محمد عثمان قاسمی سے ان کے والد محترم بزرگ عالم دین مفتی عبدالجلیل مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو سراہا۔
مدارس علوم کے سر چشمے‘ خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے: قاری حنیف جالندھری
Jun 19, 2022