ملتان) نمائندہ نوائے وقت( تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شفیق ارائیں کی رہائشگاہ یونین کونسل 45 پل ٹھوکر پی پی 217 میں امید وار مخدوم زین قریشی کی حمایت کے حوالے سے کارنر میٹنگ منعقد ہوئی،مخدوم زین قریشی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے گھی چینی کی قیمتیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں ایک لوٹے کو جتوانے کے لئے پوری حکومتی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن عوام ان لوٹوں کو مسترد کر چکی ہے 17 جولائی کو عمران خان کا ساتھ دیں اور بلے کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کے عوام عمران خان کے نظریہ کے ساتھ ہے،اس موقع پر چوہدری مقبول ارائیں ، چوہدری غلام حسین،چوہدری عبدالوحید آرائیں ، اعجاز جنجوعہ،قربان فاطمہ،چوہدری سرور،چوہدری مظہر عباس،چودری بوٹا، چوہدری نواب، چوہدری وسیم،ولی محمد،علی محمد،انکل یٰسین ، چوہدری راشد شفیق،چوہدری عاصم،چوہدری سبحان ، چوہدری شراز، چوہدری آصف، ود یگر موجود تھے۔
عوام لوٹوں کو مسترد کر چکے‘17 جولائی کو عمران خان کا ساتھ دینگے: زین قریشی
Jun 19, 2022