قطب پور(نامہ نگار)دیگر جماعتوں سے آنیوالوں کو ہرگز ووٹ نہیں دیں۔یہ نظریاتی نہیں ضروریاتی ہیں جو پی ٹی آئی پلیٹ فارم پر رہ کر اپنے گروپ مضبوط کرتے ہیں۔ہر دور میں ورکروں کے حقوق سلب کیے گئے ہم نے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کی آبیاری کی ہے کسی صورت جماعت نہیں چھوڑیں گے۔قیدو بندکی صعوبتوں،لانگ مارچ میں آنسو گیس شیلنگ،پولیس کے ڈنڈے ہم نے کھائے اور فرنٹ سیٹ پر لوٹوں کو بٹھا دیاجس کی ہر سطح پر مذمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی ملک آصف اعوان نے کارکنوں کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے پلیٹ فارم سے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری،صوبائی وزارتیں لیں اور عدم اعتماد میں ووٹ مخالفت میں دیا۔انہوں نے ترقیاتی فنڈ لئے اور اب مخالف جماعت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔تو ان سب میں پارٹی کاورکر کہاں گیا۔ورکروں کے حقوق غصب کئے گئے۔پاکستان کے بڑے بڑے نام عمران کو چھوڑ کر اب غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں۔میاں فخر،ساجد گلزار و دیگر نے خطاب میں کہا کہ ہم نظریہ کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں لیکن لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔