بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری جدوجہد کاخاصہ: شاہد محمود انصاری


ملتان (نمائند نوائے وقت)چائلڈ رائٹس کمیٹی ملتان کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری اورچیئرپرسن آصفہ سلیم ملک نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری جدودجہد کا خاصہ ہے‘بچوں کے حقوق کی آگہی کے لئے تعلیمی اداروں سمیت کمیونٹی کی سطح پر چائلڈ رائٹس کمیٹی کے یونٹس بنائے جائیں گے‘بچوں پر جنسی وجسمانی تشدد کی روک تھام سمیت چائلڈ بیگری اور بچے بچیوں کی لیبر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بچوں کو تعلیم دلانا اور بچوں کے ذہنی کے نشونما اور تربیت کے رحجانات کو فروغ دینا بھی ہماری جدوجہد کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایس پی او آواز دو اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر نگرانی چائلڈ رائٹس کمیٹی کے فالو اپ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری میاں وقاص فریدقریشی سماجی رہنما میڈم گلناز کاشف،سماجی رہنما میڈم طاہرہ نسیم اورمس آمنہ مہمانان تھے‘جبکہ اجلاس میں  ملک محمد یوسف‘ چوہدری منصور احمد‘ اقبال خان بلوچ‘ مختار سومرو‘ طارق بلال شیخ‘ محمد علی رضوی‘ مس آمنہ‘ کوثر شاہین‘ سائرہ زیدی‘ تنویر احمد اجمل رونگھا‘ریاض خان بلوچ شریک تھے‘میڈم گلناز کاشف،وقاص فرید قریشی نے فالواپ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں‘ان کی پرورش اور تربیت کے لئے ہمیں بحیثیت قوم اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن