ٔگگو منڈی(نامہ نگار)گگو منڈی میں مہنگائی کا طوفان پوری شدت سے رواں دواں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے سرکاری پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر ناکام ہو گئیں حکومتی نرخ نامے مذاق بن گئے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے جاری احکامات کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال نہیں ہوئیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں دیکھائی نہیں دیتے جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ان ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر بوگس رپورٹس مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دیتے ہیں گگو منڈی میں کوئی بھی پھل یا سبزی مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں دودھ دہی فروشوں نے بھی من مانے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔