سعودی عرب، سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کے جعلی لنک بنانے کے جرم میں 12 ملزم گرفتا ر

Jun 19, 2022

ریاض  (اے پی پی)سعودی عرب کی  پولیس نے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کے جعلی لنک بنانے کے جرم میں 12 ملزمان افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق یمن سے ہیں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے  متعدد سرکاری ویب سائٹس کے جعلی لنک شیئر کئے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف  کر جعلی لنکس کے ذریعہ ناجائز طور پر رقم جمع کی ہے  اور اسے بیرون ملک بھیجا ہے۔ 
سعودی عرب/  گرفتار

مزیدخبریں