شادی والے گھر لوٹ مار عدالت کے حکم پر 2تھانیداروں سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ

علی پور، علی والی(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)شہری کے گھر لوٹ مار، غیر قانونی حراست، 2ایس ایچ اوز سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق موضع گبرآرائیں کی امیر مائی زوجہ مشتاق آرائیں شام پانچ بجے گھر موجود تھی،ایس ایچ او تھانہ سیت پور اور ایس ایچ او علی پور دیگر پرائیویٹ افراد اللہ وسایا،صفدر،یاسر آرائیں اس کے گھر داخل ہو گئے،خاوند مشتاق،اسحاق ، الطاف حسین اور عارف کو گرفتار کرتے ہوئے گھر میں لوٹ مار کرتے انیس ہزار سات سو پچاس روپے ،چار موبائل،دیگر دستاویزات بھی اٹھا کرلے گئے،تینوں زیر حراست افراد کو مختلف پرائیویٹ مقامات پر رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے زخمی کر دیا۔ہائیکورٹ ملتان بنچ ملتان میںرٹ دائر کی تو دوہفتوں بعد پولیس زخمی حالت میں چاروں افراد مشتاق،اسحاق،الطاف ،عارف کو رات اڑھائی بجے چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔پولیس نے با اثر پرائیویٹ افراد کے ایماء پر چار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔شادی کی تقریب کے دوران گھر گھس کر نقدی۔موبائل فونز۔گھڑی۔اور موٹر سائیکل بھی اٹھا لیا عدالت عالیہ ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سماعت کے بعد دونوں ایس ایچ اووز سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر پولیس تھانہ سیت پور نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میںنہ آئی ہے۔
لوٹ مار 

ای پیپر دی نیشن