ہارون آباد (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ محمداعجازالحق کی بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کی سردار سمیع خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملکی بحران کاواحد حل فوری صاف وشفاف الیکشن ہیں، جتنے جلدی نئے انتخابات ہو جائیں گے تو ملک اس دلدل سے نکل آئے گا۔ عمران خان نے کہاکہ افواج پاکستان کی ملک کیلئے بڑی خدمات اورقربانیاں ہیں، میرے دل میں افواج پاکستان کی بہت عزت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری رپورٹ پر فیٹف نے پاکستانی ایکشن کو مکمل قرار دیا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کاسہرا پی ٹی آئی حکومت کوجاتاہے۔
عمران خان
عمران خان سے اعجازالحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
Jun 19, 2022