بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے‘ صدر مملکت   

Jun 19, 2022

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  اپنے جاری کردہ بیان  میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے ملک میں سیلاب جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  زرعی پیداوار متاثر ہونے سے مہنگی خوراک درآمد کرنا پڑے گی، وفاقی اور صوبائی حکام سیلاب جیسی صورتحال، مٹی کے تودے گرنے  سے بچا کے لیے  ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ   پانی کے انتظام اور سیلاب سے بچا میں شامل مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان موثر روابط یقینی بنانا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پانی کی اہمیت جاننے اور اس قدرتی ذخیرے کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔
صدر مملکت


 

مزیدخبریں