چار سالہ بچی پائوں پھسلنے سے نہر  میں گر گئی ، نعش20گھنٹے بعد برآمد  

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) والد کے ساتھ پکنک منانے کیلئے جانیوالی کمسن بچی پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گری ،نعش برآمد تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ٹبی ہیڈ والی کا رہائشی 45سالہ ناصر اقبال اپنی چار سالہ بیٹی زینب کے ہمراہ پکنک منانے کی غرض سے نہر صادق برانچ کے کنارے بیٹھے تھے کہ اچانک پائوں پھسل جانے سے چار سالہ زینب نہر میں جاگری جسے بچانے کیلئے ناصر اقبا ل نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ موقع پر  موجود لوگوں نے اسے  زندہ بچا لیا جبکہ چار سالہ زینب ڈوب گئی جس کی نعش کی تلاش کیلئے 20گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا گیا  جو  35کلو میٹردور زینب کی نعش نہر سے برآمد ہو گئی جسے کاروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
نعش برآمد 

ای پیپر دی نیشن