راولپنڈی : کینٹ ایریاز میں ٹینکر مافیا  کی اجارہ داری ؟

مکرمی : راولپنڈی کینٹ اور چکلالہ کینٹ ایریا میں ٹینکر مافیا کی لوٹ مار جاری ہے۔ ایک مہینہ پہلے چودہ سے سولہ سو میں ملنے والا ٹینکر آج چار ہزار تک پہنچ چکا ہے ۔ صارفین سے  منافع خوری عروج پر ہے کمزور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ۔متوسط طبقہ اپنی ماہانہ آمدن کا نصف سے زائد حصہ پانی جیسی بنیادی سہولت کو حاصل کرنے پر خرچ کر رہے ہیں جس سے  ماہانہ بجٹ پر بے جا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ راولپنڈی کینٹ بورڈ ، چکلالہ کینٹ بورڈ ، ٹی ایم اے اور واسا کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جو جو علاقے پانی کی سہولت سے محروم ہیں وہاں نئی پائپ لائنز ڈال کر  مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے  تاکہ  لوگوں کا مہنگائی کے دور میں بھرم رہ جائے ۔کمشنر راولپنڈی متعلقہ اداروں کو ہدایت کریں کہ وہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور مناسب ریٹ مقرر کرائیں۔
) ترجمان : الھادی دستر خوان اینڈ ویلفیئر فورم راولپنڈی )

ای پیپر دی نیشن