وزیرتجارت سید نوید قمر نے کثیر جہتی تجارتی نظام کیلئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ایسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو کوروناوائرس کی وبا سے بعد کی صورتحال کے تباہ کن اثرات سے نکلنے اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیاری میں مدد گار ثابت ہوں۔جینوا میں تجارت کے عالمی ادارے کی بارہویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مصنوعات کی فراہمی کے عالمی نظام سے منسلک کرنا ایک بڑا چیلنج ہے اور حکومت اس پر مسلسل کام کررہی ہے۔وزیرتجارت نے ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور غذائی تحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں پاکستان کو درپیش بعض چیلنجوں کی جانب توجہ مبذول کرائی۔
وزیرتجارت کی کثیرجہتی تجارتی نظام کیلئے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی
Jun 19, 2022 | 13:45