وزیراعظم شہبازشریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کیلئے مقرر شرائط پوری کرنے میں کامیابی پر سول اور فوجی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔شہباز شریف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے ہٹانے کیلئے ان کی طرف سے کی گئی کوششوں کوسراہا۔وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک اہم سیل کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا اور تمام سول اور فوجی قیادت اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی جو اس سیل کا حصہ تھے۔وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کے حصول کیلئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور خارجہ امور کی وزیر مملکت حناربانی کھر اور ان کی ٹیم کو بھی سراہا۔