حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے:امیرمقام

Jun 19, 2022 | 16:27

ویب ڈیسک

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ آج سوات میں راحت کوڈ گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے معاشی حالات مستحکم کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے۔ سیاسی امور کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ترقی کا عمل بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں