لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے والے 27کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔کارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔فہرست کے مطابق گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے11اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
تحریک انصاف کارکن گرفتار
جیل سے رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکن گرفتار
Jun 19, 2023