اسلام آباد(وقائع نگار)چیئر مین پی ٹی آئی آج اپنے خلاف کیسز کی ضمانت کےلئے احتساب عدالت اور انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔دونوں عدالتوں میں حا ضر ی کے بعد وہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینا،ہوں گے لیکن اس مرتبہ وہ اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ پیش ہونگے جبکہ بشری بی بی کو بھی سی آئی ٹی کے تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا اس سے قبل بھی بشری بی بی کو طلبی کے ثمن جاری کئے گئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئی تھیں ۔ اس،موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اور نیب آفس سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور ان مقامات کے اطراف آنے والے راستوں کو بند رکھا جائے گا۔
عمرا ن خان