فلم انڈسٹری دس سال میں ہمسایہ ممالک سے مقابلہ کریگی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور فلم انڈسٹری کو دی جانے والی مراعات سے توقع ہے کہ آئندہ دس سال میں یہ شعبہ ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں ہوگا، فلم سازی کو ٹیکس سے استثنی سے یہ صنعت بحال ہوگی، متوسط طبقہ کی تفریح کے لئے سینما گھر اپنے ٹکٹ کے نرخ کم کریں، سکرین ٹورازم پاکستان کے مثبت تاثر، اس کی ثقافت اور بیانیہ کو اجاگر کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے حکومت نے 2 ارب روپے کی لاگت سے فلم فنانس فنڈ قائم کیا ہے، اس فنڈ سے فلم سازی، دستاویزی فلموں اور ڈرامہ سازی پر فنڈنگ کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے 25 ہائی اچیورز طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو پیر کو نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں، ان طلبا کو وزارت اطلاعات و نشریات نے سپانسر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن