شیخوپورہ:مراکز صحت رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف غیر حاضر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت کے افسران کی کمزور گرفت کے باعث اکثر دیہی مراکز صحت رورل ہیلتھ سینٹرز میں ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس کے ڈرائیور تک ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے جس سے کرب و جوار کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز جنڈیالہ شیرخان رورل ہیلتھ سینٹرمیں ایک 13سالہ بچہ عمار اختر روڈ حادثہ میں زخمی ہو ا جس کو فوری طبی امداد کیلئے یہاں تشویشناک حالت کے باعث اسے شیخوپورہ شفٹ کرنا تھا مگر ہیلتھ سینٹر میں ایمبولینس تو موجود تھی ڈرائیور بغیر چھٹی کے غیر حاضر رہا تھا زخمی بچے کے والد نے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو درخواست دی جس پر سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ نے فوری طور پر ڈرائیور عبدالحفیظ کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ شیخوپورہ کی اکثر دیہی ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جس پر کوئی بھی افسر کاروائی نہیں کر رہا محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران صرف ویڈیو لنک پر سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں ہیلتھ سینٹر وں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن