قصور :ایل پی جی اور گندم سستی،روٹی اور نا ن کی قیمتیں تاحال برقرار


 قصور(نمائندہ نوائے وقت) ایل پی جی اور گندم سستی،روٹی اور نا ن کی قیمتیں تاحال برقرار، لاہور میں قیمتوں میں کمی کردی گئی مگرچھوٹے شہروںمیں من مانی جاری ہے۔شہریوں نے ڈی سی قصور اور پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ایل پی جی اور گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد تاحا ل قصور شہر میں نان بھائی اور ہوٹل مالکان کی میں نا مانو کی رٹ جاری ہے قصور شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں انتظامیہ متحرک ہے اور انہوں نے مہنگے داموں روٹی اور نان بیچنے والوں پر قابو پالیا جبکہ قصور جیسے چھوٹے شہر میں انتظامیہ نان بھائیوں اور ہوٹل مالکان پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...