گوجرانوالہ: جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے 14منڈیاں قائم

Jun 19, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کے عظیم مذہبی تہوار کے پر مسرت موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع بھر میں 14مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی، مویشی منڈیاں آج سے آپریشنل کردی جائیں گی، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کااجلاس طلب کیا جس میں ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل باڈیز کے افسران سے تجاویز طلب کیں جن کی روشنی میں گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں 14 مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
 خریداری کا عمل بھی سہل بنا دیا گیا ہے تا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں خریداروں کو سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے کہاکہ تمام محکمے مربوط کوآرڈیشن کے ذریعے بیوپاریوں کو مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں اور پولیس ان کے ساتھ دھوکا دہی، ظلم و زیادتی اور فراڈ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں