گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)یونائیٹڈ لائنز کلب کے وفد کا سندس فاﺅنڈیشن کا دورہ، تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا کے مریض بچوں کی عیادت کی، مریضوں اور ورثاءمیں کھانا تقسیم کیا،چارٹر پریذیڈنٹ یونائٹیڈ لائنز کلب معین احمد بٹ نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج معالجہ میں سندس فاﺅنڈیشن کاکردارقابل تحسین ہے، چیئرمین سندس فاﺅنڈیشن حاجی سرفرازاحمد اوران کی پوری ٹیم خون کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ میں بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یونائٹیڈ لائنزکلب کے وفد میں فرسٹ وائس پریذیڈنٹ خلیق احمد منہاس،زون چیئرپرسن حافظ محمد عرفان، کلب سیکرٹری محمد اویس،کلب ٹریئرزجاوید اقبال بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سندس فاﺅنڈیشن حاجی سرفرازاحمد نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپ میں سے اکثر لوگوں نے تھیلیسیمیا کا نام تو سنا ہو گا اور بہت سے لوگوں کو یہ علم بھی ضرور ہو گا کہ یہ خون کی ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا افرادکو زندہ رہنے کےلئے تقریبا ہر ماہ ہی خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔