محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کا ” اوقاف نیوز لیٹر“ ایوانِ اوقاف سے جاری


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سرکردگی میں محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کا ” اوقاف نیوز لیٹر“ طبع ہوکر، ایوانِ اوقاف سے جاری ہوگیا، جس میں بطور خاص گزشتہ 4 ماہ (فروری تا مئی 2023ئ) کا اکنامک ریویو اہمیت کا حامل ہے، جس کے مطابق ان 4ماہ میں گزشتہ سال کے ان 4 ماہ کے مقابلے میں،محکمہ کے ریونیو کولیکشن میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ جات، جن میں مزار حضرت بی بی پاکدامناں کا عظیم منصوبہ آئندہ ایک ماہ میں پائی تکمیل تک پہنچ جائے گا جو کہ اسلامی فنِ تعمیر کا شاہکار ہے۔اسی طرح داتا دربار کی توسیع و تزئین و تجدیدِ نو کے حوالے سے تاریخ ساز کام زیر عمل ہے۔ اس شمارے میں اوقاف کی کمرشل سکیمز، محصولاتِ زَر میں ریکارڈ اضافہ، ملازمین کی ریکارڈ ترقیاں اور اَپ گریڈیشنز، تکریم شہداء، امن و یکجہتی اور بین المذاہب مکالمہ و ہم آہنگی، مدرسہ ایجوکیشن سسٹم کی مین سٹریمنگ، قرآن پاک کی تقدسِ و حرمت اور مقدس قرآنی اوراق کی حفاظت کیلئے قرآن محل کی تعمیر جیسے وقیع پراجیکٹس کو شامل ِ اشاعت کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن