لاہور،رائے ونڈ (نیوز رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت) سی ای او پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی شاہد قادر نے گزشتہ روز اچانک رائے ونڈ ماڈل بازار کا دورہ کیا۔ بازار میں آنیوالے گاہکوں سے اجناس کا بھاو¿ معلوم کیے۔دریں اثناءماڈل بازار کے سٹال ہولڈر زکے کرایوں میں اضافے کو واپس لینے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ماڈل بازاروں کے نئے کرایوں بارے سمری بھیجی ہے جیسے سمری منظور ہو تی ہے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا جائیگا ۔سٹال ہولڈرز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گاہکوں کے کم رجحان بارے شکایات کیں جس پر انہوں نے منیجر ماڈل بازار راو¿ طاہر محمود کو ہدایت کی کہ وہ سٹال ہولڈرز کے مسائل کو فوری حل کروائیں۔ انہوں نے رائے ونڈ ماڈل بازار میں صفائی کے نظام کر مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایت کی۔
مزید رائے ونڈ ماڈل بازار میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ہزاروں افراد کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئیگی۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور کرایوں میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔