لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس میںلگائے الزمات کی تردید کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری رویہ کراچی میئر کے الیکشن میں سامنے آگیا ہے۔ کراچی کی عوام کا مقابلہ مافیا سے ہے اور کراچی کی عوام حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ کھڑی ہے۔دنیا کا کوئی قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ زیادہ نمبرز والے کو ہرادیا جائے۔ قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میئر کی عمارت کی بنیاد ریت پرکھڑی ہے جوزیادہ دیر کھڑی نہیں رہ سکتی۔جومیئر حلف لینے جارہے ہیں یہ کراچی کی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ پیپلزپارٹی اپنا غیر جمہوری رویہ ترک کرے اور جماعت اسلامی کی لیڈ تسلیم کرے۔میئر کا الیکشن دوبارہ کراکے جن لوگوں کو تسلط میں رکھا گیا ہے ان کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ اگرتاریخ کی کتابیں کھولیں تولوگوں کوپتاچلے گا پیپلزپارٹی نے جوسیاسی سفرکیا ہے وہ کس کی مرہون منت ہے۔
پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری رویہ کراچی میئر الیکشن میں سامنے آگیا :قیصر شریف
Jun 19, 2023