لاہور(نامہ نگار) گلشن راوی پولیس نے سوشل میڈیا پرا سلحہ کی نمائش،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ریحان کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود ملزم ریحان نے اسلحہ کی نمائش،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ کی ویڈیوز،تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ملزم کے قبضے سے رائفل اور کارتوس برآمد کر لئے گئے ہےں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتےش کا آغاز کر دیا گیاہے۔