لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول عبد الکریم کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ پی میںسب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔ محکمانہ پروموشن کیلئے125 کیسز زیر غور آئے۔ 111 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبدالکریم، ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اطہر وحید اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز پی ایچ پی منصور قمر نے 111 سب انسپکٹرز اور 25 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو عہدہ کے رینک لگائے ۔