لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہدائے پولیس کے ورثاءکی ویلفیئر کے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کی بیوہ کو نئے گھر کی چابیاں دےدی ہیں۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے شہید کی بیوہ حمیرا ارشد کواےک کر وڑ 35 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، شہید کی بیوہ کا بھائی فرمان ارشد، 2 سالہ بیٹی فاطمہ وقاص اور 1 سالہ بیٹا ارحم بن وقاص بھی موقع پر موجود تھے، شہید کانسٹیبل وقاص عظیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپریل 2021 میں جام شہادت نوش کیا۔