9 مویشی منڈیاں میں موثر ٹریفک پلان کیلئے اضافی نفری تعینات

Jun 19, 2023


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے مویشی منڈیوں کےلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کرلیا ہے ۔ شہر کی 9 مویشی منڈیاں میں موثر ٹریفک پلان کیلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈویژنل افسران کی نگرانی 4 ڈی ایس پیز، 16 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کےلئے 9 فوک لفٹرز تعینات کردئیے گئے ہےں۔سی ٹی اومستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شاہ پور کانجراں، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ، برکی روڈ، اڈا چھبیل مناواں اور لکھو ڈئیر ترکی روڈ، ایل ڈی اے سٹی نزد سدھر گاو¿ں کاہنہ کاچھا روڈ، این ایف سی سوسائٹی ملتان روڈ بحریہ ٹاو¿ن، پائن ایونیو نزد شانو بابا مویشی منڈیاں لگی ہےں۔ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو پارکنگ و دیگر آگاہی بھی دی جائے گی۔مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ منڈیوں میں رش بڑھنے سے ٹریفک کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاءپر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں