کم عمر ڈرائیور‘ 354 موٹرسائیکلیں مختلف ٹریفک سیکٹرز ‘ تھانوں میں بند


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اتوار کے روز 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر سخت کریک ڈاو¿ن دیکھنے میں آیا۔اس سلسلے مےںشہر بھر میں سخت ناکہ بندی کی گئی۔ 190 مقامات پر ڈولفن، پیرو کے ساتھ ملکر ناکے بندی کی گئی ۔کریک ڈاو¿ن کے دوران 354 موٹرسائیکلوں کو شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانوں میں بند کروایا گیا، بغیر لائسنس 4 ہزار 222 اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 209 وہیکلز کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پکڑی گئی موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کو بیان حلفی جمع کروایا گیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاو¿ن کےلئے والدین کو مکمل آگاہی دی گئی۔ایجوکیشن ٹیم، پوائنٹ ڈیوٹی پر وارڈنز کو مکمل بریفنگ دی گئی۔ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے، چھٹی کے روز بچوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکل، گاڑی و دیگر وہیکل لیکر سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہے۔ 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائےگا۔ موٹرسائیکل میں آلٹریشن، سائلنسر، بےجاءہارن اور فلیشر لائٹس والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دےدیا گیاہے۔ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی بڑی اور اہم مارکیٹوں میں مکینکس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاہے۔ سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن