فیروزوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔ اب ہم اس کی کسی بات پر عوام کی طرح توجہ نہیں دیتے۔ حکومت کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اب پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر نقصان پہنچانے والوں کیلئے زندگیاں تنگ کر دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروزوالا رچنا ٹاو¿ن نادرا آفس میں پاسپورٹ کاو¿نٹر کی پروقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر نادرا یاسر سعید اور نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ، حاجی ریاض گجر کے علاوہ دیگر ار کان نے شرکت کی۔ قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے نادرا کے زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ متین احمد نے انکشاف کیا کہ ضلع شیخوپورہ میں سب سے پہلے شہریوں کی رجسٹریشن کا ساڑھے 97 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے جن میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے جن 30 نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاو¿نٹر کھولے ہیں ان میں سے 3 کا تعلق ضلع شیخوپورہ کی 3 تحصیلوں فیروزوالا صفدر آباد اور شرقپور شریف سے ہے۔
عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی طور پر مفلوج ہوگیا :وفاقی وزیر تعلیم
Jun 19, 2023