انسانی سمگلنگ کیخلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے:قمر الزماں بابر


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے تدارک کلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ روزگار کی خاطر وطن چھوڑنے والوں لو موت کے کنارے تک لے جانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت سینکڑوں افراد کی ہلاکت اور گمشدگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات تسلسل سے ہورہے ہیں جن میں منظم جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں۔ان کی نشاندہی میڈیا کے ذریعے بارہا کی جاچکی ہے کسی حادثے کے بعد حکومتی ادارے وقتی طور پر حرکت میں آتے ہیں اور چند روز بعد ہی معاملہ دبا دیا جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...