لاہور(لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ادبی مجلس کے زیر اہتمام کل پاکستان عالیشان مشاعرہ ہوا۔ ممتاز شاعرہ یاسمین حمید کی زیر صدارت مشاعرے میں ملک بھر سے ممتاز شعراءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں آزاد کشمیر سے شاعر احمد عطاءاللہ، بہاولپور سے اظہر فراغ، فیصل آباد سے علی زریون، منڈی بہاوالدین سے زیب النساءواثق، کبیر والا سے شاہد ماکلی، تلمبہ سے عمر شاہد، لاہور سے حمیدہ شاہین، چکوال سے حماد نیازی، بلوچستان سے میثم میرانی و دیگر شہروں سے آئے ہوئے شاعروں اور یونیورسٹی طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ کلام پیش کرنے والے طلبہ و طالبات میں احمد عبداللہ، احمد طارق، حسین فرید، عون عباس اور ع±زیر زاہد شامل تھے نظامت کے فرائض ممتاز شاعر، ادبی مجلس کے معاون سرپرست احمدحمّاد نے ادا کیے۔ ڈائریکٹر سوسائٹیز پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز نے کہا کہ آج کا مشاعرہ یونیورسٹی کا سب سے بڑا مشاعرہ ہے۔تقریب میں اساتذہ و طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔