المرا ءفاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام بے گھر یتیم بچوں کیلئے عاملی معیار کے گھرکا افتتاح 

Jun 19, 2023

لاہور(نیوزرپورٹر) المرا ءفاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام بے گھر یتیم بچوں کیلئے بین الاقوامی معیار کے حامل نئے قائم کئے گئے گھرکا افتتاح کر دیا گیا۔ کیولری گراو¿نڈ میں 5ویں گھر کی بلڈنگ کا افتتاح سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ ،ممتاز گلوکار ابرارالحق، ڈی آئی جی محبوب اسلم اور المراءفاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن صوفیہ وڑائچ نے کیا۔ سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے المرہ فاو¿نڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے گھر یتیموں کا بھی حق ہے کہ وہ پرورش کے ماحول میں رہنے، مناسب تعلیم حاصل کرنے اور ضروری ہنر سیکھنے کا موقع حاصل کریں۔ قلیل وقت میں المرا فاونڈیشن نے جتنی ترقی کی وہ قابل ستائش ہے۔ابرارالحق نے کہا کہ غریب بچوں اور یتیموں کی دیکھ بھال کرنا ایک مشکل کام ہے ،انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ المراءفاو¿نڈیشن کا مشن گزشتہ 27 سال سے جاری ہے جو کہ واقعی قابل تحسین ہے۔ مخیر حضرات کو ان اداروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کرنا چاہیے ۔ فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ وہ اپنے والد میجر (ر) رشید وڑائچ کی جانب سے 1995 میں شروع کئے گئے سماجی اور فلاحی کام کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب اللہ کے فضل سے المراءفاو¿نڈیشن کے گھروں میں 100 سے زائد یتیم بچوں کی پرورش ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں