لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے لاہور میں ہیضے سے بچاو¿ کیلئے ایک ہفتہ جاری رہنے والی آگاہی مہم مکمل ہوگئی ہے۔شہری ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں، ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اے اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہیں۔والدین بچوں کو کھانے سے پہلے اور واش روم استعمال کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھونا ضرور سکھائیں۔ایک ماں کو تعلیم اور صحت و صفائی کی تربیت دینا پوری نسل کو شعور دینے کے مترادف ہے۔ مہم کے دوران لاہور کے پسماندہ علاقوں میں حفظان صحت کی دو ہزار کٹس تقسیم کی گئیں۔ان کٹس میں پانی ذخیرہ کرنے کے آلات، ایکوا ٹیبز، صابن، او آر ایس پیک اور دیگر سامان شامل ہے۔ آگاہی مہم میں 2 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو آلودہ پانی اور خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ آگاہی مہم کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شکر گزار ہیں۔مہم کے دوران پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے نشتر ٹاو¿ن کی یونین کونسل 137 میں حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کیں۔
شہری ہاتھ دھونےکی عادت اپنائیں، ہیپاٹائیٹس دیگربیماریوں سے محفوظ رہیں: ڈاکٹر جمال
Jun 19, 2023