ورلڈ کپ کوالیفائر، زمبابوے نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں زمبابوے نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔زمبابوے کے ہرارے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال نے 8 وکٹوں پر 290 رنز بنائے، کشال بھرٹیل 99 جبکہ آصف شیخ 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔زمبابوے ن 291 رنز کا ہدف 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 45 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ کریگ ارون نے 121 اور شان ولیمز نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...