لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میںپاکستان آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ مالدیپ کے شہر مالے میں جاری لیگ راونڈ کے آخری روز پاکستان نے بنگلہ دیش کو ناک آوٹ کرتے ہوے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔گرین شرٹس نے حریف ٹیم کیخلاف 66-84پوائٹس سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں زین الحسن خان ، عمیر جان، عبدالوہاب نے شاندار کھیل پیش کیا۔زین الحسن خان، عمیر جان نے 19،19، عبد الوہاب نے 16پوائٹس سکور کئے۔لیگ راونڈ میں گرین شرٹس نے میزبان مالدیب، بھوٹان کو بھی شکست دی تھی۔پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل 20جون کو کھیلے جائینگے۔قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ باسکٹ بال فیڈریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ہمارے ساتھ تعاون کررہا ہے جس کے ہم بہت مشکور ہیں ۔ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔درین ا ثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جن ٹیموں سے میڈلز کی امید ہیں انہیں سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ کی جانب سے اخراجات جاری نہ کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ باسکٹ بال ٹیم نے ویسٹ ایشیا کپ جیتا ہے۔ برابری کے مواقع کے مستحق ہیں۔