منی پور میں کشیدگی برقرار‘ 45 روز بعد کرفیو میں نرمی

Jun 19, 2023

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی حکام نے کہا ہے شمال مشرقی ریاست منی پور میں 45 دن سے جاری بدامنی کے بعد تشدد سے متاثرہ منی پور میں نافذ کرفیو میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے جس کا مقصد عوام میں پھیلے غم و غصے اور معمولات کو بحال کرنا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا مودی حکومت بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ ایک قانون ساز نے کہا مودی چاہتے تو 24 گھنٹے میں ریاست میں امن بحال ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں