ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران (آئی این پی )ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی ہمسایوں کے ساتھ پالیسی کا اہم لنک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کوئی محدویت نہیں ہے اور پاکستان کو ہماری ہمسایہ ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے فارن سیکرٹری اسد مجید خان سے بات کرتے ہوئی کہی۔ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے اور فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک اپنی تمام تر موجود ظرفیت کے ساتھ اپنے تعلقات کی تقویت کی کوشش کریں۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے ایران کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان مختلف سیاسی موضوعات پر ہونے والی مشاورت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن