لندن (این این آئی )جنسی اور کوکین اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث برطانیہ کے 57 سالہ رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن کا دعوی ہے کہ انہیں پارلیمانی واچ ڈاگ کی جانب سے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ڈیوڈ واربرٹن پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رکن پارلیمنٹ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا تاہم دعوی کیا کہ انہوں نے کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے مستعفی ہوچکے ہیں۔
برطانیہ،جنسی و کوکین سکینڈل رکن پارلیمنٹ مستعفی
Jun 19, 2023